لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2024ء) لاہور الیکٹر سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق ایس ڈی او جیا بگا نے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اور بجلی چوری ملوث میٹر ریڈرمحمد اشرف کو تین سال کے لئے تھری سٹیپ ڈائون کر دیا،میٹر ریڈر عظمت علی کی تین سال کے لئے تین انکریمنٹ روک دی،میٹر ریڈر ملک محمد شفیق کی عہدے میں 5سال کے لئے تنزلی کر دی،میٹر ریڈر محمد انجم کی تین سال کیلئے تین انکریمنٹ روک لی گئی اورفوری طور پر نوکری سے ہٹا دیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ کرپٹ اور غفلت برتنے والے افسران و ملازمین ادارے کی بدنامی کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :