کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2024ء) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ کی زیر صدارت ضلع جھل مگسی میں بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے حوالے سے دوسرا جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جھل مگسی غلام سرور مگسی، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جھل مگسی شکیل احمد انصاری، لائن سپرینٹنڈنٹ کیسکو گنداواہ عمران علی راہوجہ ودیگر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے شرکت کیاجلاس میں ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے حوالے سے گفت و شنید و تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں ضلع جھل مگسی کے تمام سب ڈویژن کے سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی کمیٹی میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کیسکو کے نمائندگان ریوینیو کے آفیسران اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے عہدیداران شامل ہیں یہ کمیٹی مشترکہ طور پر ضلع کے تمام ٹیوب ویلز کی تفصیلی وحتمی رپورٹ تین روز میں اکٹھا کرکے دفتر ہٰذہ میں پیش کرے گی.اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لا رہی ہے تاکہ ملک پاکستان اور کسان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے�
(جاری ہے)
�
متعلقہ عنوان :