جوہر آباد ، ڈپٹی کمشنر کا یونین کونسل انگہ کا اچانک دورہ ،صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا

اتوار 17 نومبر 2024 17:10

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2024ء) ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے یونین کونسل انگہ کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت یونین کونسل کے انتظامات اور صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیااور وہاں پر آئے عوام کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو انگہ کا بھی دورہ کیا اور بی ایچ یو میں جاری ری ویمپنگ کے سلسلہ میں تعمیر اتی کاموں کے عمل کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تعمیر و مرمت کے کام کو مزید تیز اور بہتر بنایا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner