بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی میں اختلافات کا نوٹس لیتے ہوئے عہدیداروں اور کارکنان کو احتجاج پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کردی۔

کارکنان سے خطاب میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ یہ وقت پارٹی میں اختلاف یا دھڑے بندی کا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اختلافات سے پارٹی اورعمران خان کے مشن کو نقصان پہنچے گا، تمام پارٹی عہدیدار اور کارکنان اختلافات کی بجائے احتجاج پر توجہ دیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 24نومبر کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی ہے ، احتجاج کی کال کے بعد سے پارٹی میں اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں جن کا اثر احتجاج پر بھی پڑ سکتا ہے۔ 

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner