سموگ کا تدارک، لاہور ہائیکورٹ کی موٹر سائیکلوں سے متعلق بڑی ہدایت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو موٹر سائیکلیں بیٹری پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

سموگ تدارک کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، سموگ تدارک کیس میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ لاہور میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق پالیسی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں موٹر سائیکلوں کی سختی سے نگرانی کی ہدایت کی جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر سموگ پالیسی پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیا جائے تو اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اس پر پڑھیں سائنس اور ٹیکنالوجی Header Banner