اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2024ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ پیر کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ایک آئینی حق ہے لیکن اس کے لیے قانونی اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل دھمکیاں پرامن سیاسی مذاکرات کے بجائے بدامنی پیدا کرنے کا واضح ارادہ ظاہر کرتی ہیں۔پی ٹی آئی ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت کسی بھی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پی ٹی آئی نے ملک کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے احتجاج ناکام ہوگئے کیونکہ عام آدمی ان کے تباہ کن بیانیے کی حمایت نہیں کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :