پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل حکومت کا بڑا اقدام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے حتمی احتجاج سے قبل وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں مذہبی، سیاسی یاکسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی حتمی کال دی ہوئی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت تیاریوں میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جو گزشتہ روز 17 نومبر کو ختم ہوئی تھی۔

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner