تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل ہوگئے

موسم سرما کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے، اب اسکولوں کی ڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے دوران وفاق کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ مارننگ شفٹ میں تمام اسکولز صبح ساڑھے 8 سے ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔

جمعہ کے روز اسکولز ساڑھے 8بجے سے ساڑھے 12بجےتک کھلے رہیں گے جبکہ ایوننگ شفٹ میں اسکول دوپہر ڈیڑھ سے شام 6 بجے تک کُھلے رہیں گے۔

خیال رہے پنجاب میں اسموگ میں کمی کے بعد لاہور اور ملتان کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں ، اضلاع میں راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کےاوقات ہونگے تاکہ ٹریفک کا اژدہام نہ ہو لیکن اسکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھیلیں گے۔

یاد رہے پنجاب حکومت نے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں پاکستان Header Banner