راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2024ء) کیپٹن (ر) حاجی محمد رفیق مرحوم کی مرتب کردہ قرآن کی تفسیر "کنز الاسلام" کی تقریب رونمائی بلیو لیگون ہوٹل ، راولپنڈی میں منعقد ہوئی، تصنیف کردہ تفسیر کا مقصد قرآن الحکیم کو آسان ترجمے کے ساتھ پڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ تقریب رونمائی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر مفتی ریحان امجدی، ڈاکٹر مفتی محمد کریم جان، اللہ بخش، مفتی نذیر جان نعیمی اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ وحی رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو صحیح راستہ جاننے کے لیے پیش کیں، قرآن الحکیم کی تفسیر اس کے نزول کے ساتھ ہی شروع کی گئی تھی، انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے ارشاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآنی تحقیق ایک لا متناہی دائرہ ہے کیونکہ یہ قیامت تک جاری رہے گی، ڈاکٹر نعیمی نے قرآن ریسرچ سنٹر جرمنی کا اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی ہر آیت اللہ تعالی کے پاس محفوظ ہے اور 1400 سال گزرنے کے بعد بھی اس کی آیات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل(ر) محمد عاطف کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے اپنے مرحوم والد کیپٹن (ر) حاجی رفیق کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، ڈاکٹر نعیمی نے قرآن پاک کی تعلیمات پر باقاعدہ کلاسز اور سیکھنے کے سلسلے پر زور دیا، اس موقع پر معروف مذہبی سکالر اور سابق نائب صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے اپنے خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ قرآن کی تفسیر کا کام کوئی آسان کام نہیں تھا کیونکہ عربی زبان تفسیر کی مہارت کے حصول کے لیے برسوں درکار ہوتے ہیں، انہوں نے تفسیر القرآن لکھنے کے تاریخی ارتقاء پر بھی روشنی ڈالی۔
(جاری ہے)
قبل ازیں اپنے خیرمقدمی کلمات میں کرنل (ر) عاطف محمود نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ تفسیر کی اشاعت کا مقصد ان کے والد مرحوم کے لیے اجر و ثواب کے لیے ہے ، انہوں نے کہا کہ تفسیر کی اشاعت کسی مالی فائدے کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی بلکہ اسے مفت لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :