لورالائی ، مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 13 زخمی

ہفتہ 27 جولائی 2024 13:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2024ء) لورالائی میں مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، واقعہ ڈی جی خان روڈ شیر جان کڈی لورالائی کے مقام پر پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے حادثے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

مسافر بس ملتان سے کوئٹہ آرہی تھی کہ لورالائی میں حادثے کا شکار ہوگئی،مقامی لیویز فورس کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا ہے ،جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ شدید زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner