اسلام آباد (یواین پی) جنوبی افریقہ اور افغانستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم چوتھے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سیدسلطان شاہ نے کو بتایا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے لئے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،جہاں پرپاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش،نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں آج جمعرات 21 نومبرکو پاکستان آئیں گی جبکہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی وزارت خارجہ کے این او سی کا انتظار ہے۔سید سلطان شاہ نے کہا کہ تمام غیر ملکی ٹیموں کے لئے بھرپور سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ 22 نومبر سے 3 دسمبر2024 تک لاہور اور ملتان میں کھیلا جارہاہے
ہیجس کی افتتاحی تقریب22 نومبرکو لاہور میں ہوگی۔ ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے یکم دسمبر جبکہ فائنل3 دسمبرکو معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں 7 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان سمیت افغانستان،بھارت،بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی بی سی سی نیورلڈ کپ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ورلڈ کپ کے 15 میچزلاہور جبکہ 9 میچزملتان میں کھیلے جائیں گے۔