ْبھلوال ،2موٹر سائیکل اور ہنڈائی ڈالہ میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،خواتین سمیت 4افراد زخمی

جمعہ 22 نومبر 2024 22:35

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2024ء) بھلوال میں اجنالہ روڈ پر چک نمبر 26شمالی کے قریب 2موٹر سائیکل اور ہنڈائی ڈالہ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق 3خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھلوال میں اجنالہ روڈ پر سرگودھا سے ہنڈائی ڈالہ اور ایک موٹر سائیکل بھلوال کی طرف آرہے تھے کہ چک نمبر 26شمالی کے قریب سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکرا گئے جس سے چک نمبر 95جنوبی کا 25سالہ فخر عباس جاں بحق،فاضل ٹان سرگودھا کا محمد منیر،باجوہ ٹاؤن سرگودھا کی رہائشی ثوبیہ، آمنہ، نور فاطمہ زخمی ہو گئیں ریسکیو 1122کے اہلکاران نے لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner