سرگودہا(این این آئی) سرگودھا میں کھیلتا پنجاب کے ڈویژنل سطح کے مقابلے آج شروع ہونگے جن کا افتتاح دن 12 بجے سپورٹس جمنیزیم میں سیکرٹری سپورٹس ویوتھ افیئر پنجاب مظفر خان سیال کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور اولمپین ارشد ندیم کے ہمراہ کریں گے۔اس حوالہ سے تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن سطح کے مقابلے 4 دسمبر2025 تک جاری رہیں گے۔جن میں ڈویژن کے چاروں اضلاع سے ٹیمیں مختلف کھیلوں اتھلیٹکس،کرکٹ ٹیپ بال،باسکٹ بال،فٹ بال، کبڈی،میٹ ریسلنگ،تائی کوانڈو،ٹیبل ٹینس،ہاکی، والی بال،آرچری، اور بیڈمنٹن) میں حصہ لیں گی۔