ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوگئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم رہی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا تاہم اختتامی لمحات میں طلب و رسد متوازن ہونے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 277روپے 75پیسے کی سطح پر مستحکم رہے۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 2پیسے کے اضافے سے 278روپے 79پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے، بڑھتے ہوئے ذرمبادلہ ذخائر اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے انفلوز بڑھنے سے ڈالر کی نسبت روپیہ مستحکم رہا۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner