لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ پنجاب پولیس کی ویلفیئربرانچ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت نہ صرف ملازمین کے بچوں کو باقاعدگی سے طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں بلکہ ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کوبھی بیماریوں کے علاج میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے مختلف عارضوں کا شکار ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی مزمل حسین کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے ، اے ایس آئی عامر بلال کو اہلیہ کے بریسٹ کینسر اوراوکاڑہ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد عادل کو اہلیہ کے ٹیومر کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس ، پی ایچ پی کے کانسٹیبل ظفر خان کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 25ہزار روپے، کانسٹیبل وارث علی اور ڈرائیور کانسٹیبل مرزا اختر رفیق کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس ، اے ایس آئی شاہد منظور اور ہیڈ کانسٹیبل حماد الرحمان کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے تقریبا 2لاکھ روپے جبکہ سینئر کلرک طاہر ریاض اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ ظفر اللہ خان کو علاج معالجے کیلئے تقریبا2 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔
(جاری ہے)
آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔انہوںنے کہاکہ پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح، مزید تعاون جاری رہے گااورآر پی اوز اور ڈی پی اوز بھی فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات میں تیزی لائیں۔متعلقہ عنوان :