26 نومبر ، 2024
دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان ٹیم نے میچ میں اچھا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز کی وکٹ 23 رنز پر حاصل کی، زمبابوے کی پہلی وکٹ 1.3 اور دوسری وکٹ 3.5 اوورز میں گری۔
بعدازاں زمبابوے کی تیسری، چوتھی اور پانچویں وکٹ آغا سلمان نے حاصل کی، یوں آدھی ٹیم 20.2 اوورز میں 97 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
اس کے بعد ابرار احمد نے 3، صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، یوں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 145 رنز پر 33ویں اوورز میں آؤٹ کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور سلمان علی آغا نے 3 جبکہ صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
زمبابوے کے بیٹر ڈیون مائیرز نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے جبکہ شان ولیمز نے 31 اور کپتان کریگ ایروین نے 18 رنز اسکور کیے ۔
بلاوایو میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے زمبابوے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ہمارے لیے ہر دن اور ہر سیریز نئی ہوتی ہے۔
محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، ابرار احمد اور طیب طاہر ڈیبیو کریں گے۔
آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسیب اللّٰہ کی جگہ طیب طاہر اور محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم
پاکستانی ٹیم صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، عرفان نیازی، عامر جمال، حارث روف، فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ زمبابوے نے جیتا تھا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری سیریز کے تمام میچزجیو سوپر براہِ راست نشر کر رہا ہے۔