اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکن چھبیس نمبر چونگی سے ریڈ زون کی طرف روانہ ہو گئے۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی معاملات پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ رات گئے شرپسندوں کے ہاتھوں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسلام آباد میں فوج طلب کرلی ہے اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔