ملیکا شراوت نے فرانسیسی بزنس مین  سے بریک اپ پرخاموشی توڑ دی

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ فلم، انڈسٹری میں آئٹم گانوں سے شہرت پانے والی 48 سالہ بالی وڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے شادی سے متعلق خبروں پرتازہ اپڈیٹ دے دی۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران ملیکا نے سنگل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا یہ سچ ہے کہ میں سنگل ہوں، مکمل اعتماد کے ساتھ اپنی تنہائی کو قبول کرتی ہوں اور اسے اپنے لیے آزادی تسلیم کرتی ہوں۔

شادی کے سوال پر ملیکا شراوت کا کہنا تھا کہ میں شادی کیلئے  تیار نہیں ہوں لیکن میں شادی کے خلاف بھی نہیں ہوں، اہم یہ ہے دو لوگ کیا چاہتے ہیں۔ ان کی مرضی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔دوران گفتگو اداکارہ نے فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے ماضی کے تعلق پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ، آج کے دور میں ایک قابل آدمی کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے، ہم الگ ہوچکے ہیں اور میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔

دوسری جانب بالی ووڈ سے 2 سال کے بریک کے بعد ’وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ سے واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملیکا شراوت کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی گئی، مجھے سب ویسا ہی ملا، وہی پیار اور وہی عزت ملی۔

واضح رہے کہ ملیکا شراوت نے 2000 میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے کرن سنگھ گل نامی شخص سے پہلی شادی کی تھی جو زیادہ عرصے چل نہیں سکی۔ اس کےبعد وہ اپنے قریبی دوست اور فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے کئی برسوں سے تعلق میں تھیں۔

2016 میں بھارتی میڈیا پر خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ملیکا شراوت نے طویل عرصہ محبت کے بعد فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے دوسری شادی کرلی ہے۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner