"حکومت نے تمام حدیں پار کر دی ہیں، عمران خان سے رہنمائی لیں گے" علی امین گنڈا پور کا ہنگامی ویڈیو بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے ایک ہنگامی ویڈیو بیان میں حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سیدھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاحکومت نے ظلم اور جبر کی تمام حدیں پار کر دی ہیں،  اب ہمیں کل عمران خان کے پاس جا کر پوچھنا پڑے گا کہ ان حالات میں ہمارا اگلا لائحہ عمل کیا ہونا چاہیے، عمران خان کل قوم کو رہنمائی فراہم کریں گے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کارکنان اور عوام کے خلاف حکومتی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، اور موجودہ حالات میں فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، اور اپنی قیادت کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے تاکہ اس جبر کے خلاف موثر جواب دیا جا سکے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب علی امین گنڈا پور اچانک احتجاج سے غائب ہو گئے اور پی ٹی آئی کا ر کنان کی جانب سے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

اس پر پڑھیں تازہ ترین خبر Header Banner