اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ محمد عارف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم محمد عارف ایک فرض شناس آفیسر تھے ان کا انتقال انکے اہلخانہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے، غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں مرحوم محمد عارف کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
قائم مقام اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ محمد عارف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ا نہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر اور قائم مقام اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔متعلقہ عنوان :