بھارتی کامیڈین ویرداس کا ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ پر طنزیہ تبصرہ ... ایلون مسک آپ کا پلیٹ فارم خرید کر اسے پوڈکاسٹ میں بدل دے گا، ویرداس

ایلون مسک آپ کا پلیٹ فارم خرید کر اسے پوڈکاسٹ میں بدل دے گا، ویرداس

جمعرات 28 نومبر 2024 22:52

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2024ء) نیویارک میں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کی میزبانی کرنیوالے بھارتی کامیڈین ویرداس نے شو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک پر طنزیہ تبصرہ کرکے سب کی توجہ اپنی جانب کرلی۔

(جاری ہے)

بھارتی کامیڈین نے صدر ٹرمپ کی حکومت میں ایلون مسک کی ممکنہ شمولیت کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں امریکی ووٹروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کسی ایسے شخص کو منتخب کیا ہے جو آپ کی رہنمائی کرے، تمام فیصلے کرے اور دنیا کا سب سے طاقتور شخص بنے اور میرے خیال میں آپ نے اچھا انتخاب کیا ہے۔

بے شک وہ بے ترتیب باتیں کرتا ہے، لیکن وہ ذہین، کامیاب اور حیرت انگیز کاروباری شخص ہے، ایلون مسک ایک لیجنڈ ہے۔ایمی ایوارڈز کی میزبانی کے دوران ویر نے اپنا مزاحیہ تبصرہ جاری رکھتے ہوئے ٹیسلا کی سیلف ڈرائیونگ کار کا استعارہ لیتے ہوئے حکومت چلانے کے بارے میں طنز کیا کہ تکنیکی طور پر یہ خودکار ڈرائیونگ ہے لیکن آخرکار کنٹرول میرے پاس ہے۔ویر نے مشورہ دیا کہ ایلون مسک کو خوش رکھیں۔ ٹھیک ہی وہ آپ کا پلیٹ فارم خرید کر اسے پوڈکاسٹ میں بدل دے گا۔

اس پر پڑھیں فن و فنکار Header Banner