10 سپورٹس سکیموں کو 30 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

  لاہور (سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال کی زیرصدارت پنجاب کی تمام سپورٹس ڈویلپمنٹ سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواپنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری اور ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس میاں عثمان علی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کی 158 زیر تعمیر سپورٹس سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

 ،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی 10 سپورٹس سکیموں کو 30 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،اجلاس میں سی ایم انٹرن شپ پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ہے،اجلاس میں پراجیکٹ مینجمنٹ سپورٹس کے تمام افسران نے آن لائن شرکت کی۔سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 131 نئی،58 جاری  اور کھیلتا پنجاب کی سپورٹس سکیمیں تعمیر کی جارہی ہیں،سپورٹس سٹیڈیمز کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں گا،پنجاب سٹیڈیم کی توسیع کے فیز ون منصوبہ کو مکمل اور فیز ٹو شروع کیا جارہا ہے،ساہیوال میں کبڈی سٹیڈیم اور ڈی جی خان میں سنتھٹیک ہاکی ٹرف سٹیڈیم کو مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سپورٹس کا بہترین انفراسڑکچر تعمیر کیا ہے،کھیلتا پنجاب سپورٹس سکیموں کو جلدمکمل کیا جائے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner