پونچھ،بھارتی فوج کا مزدور بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی

ہفتہ 30 نومبر 2024 11:30

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کا ایک مزدور بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوج کا مزدور جموں خطے کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب واقع علاقے شاہ پور میں بارودی سرنگ کی زد میں آیا۔ سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں اس کا بائیاں پاوں زخمی ہو گیا۔زخمی مزدور محمد قاسم کو ایک فوجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner