پاکستان میں یو اے ای کے سفارتخانے کے حکام،اراکین اور اس سے منسلک دفاتر کے نمائندوں کی قوم کے شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی

ہفتہ 30 نومبر 2024 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2024ء) پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفارتخانے کے حکام،اراکین اور اس سے منسلک دفاتر کے نمائندوں نے قوم کے شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے متحدہ عرب امارات کے ان بہادر بیٹوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے وطن کے لیے فرض شناسی میں لازوال قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

یوم شہداء متحدہ عرب امارات میں ایک اہم قومی تقریب ہے جو ہر سال 30 نومبر کو منعقد ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں منعقد ہونے والی تقریبات اماراتی شہریوں اور بیرون ملک کمیونٹیز کے درمیان احترام اور تشکر کے گہرے احساس کو فروغ دینے کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہیں۔متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اتحاد اور قربانی کی اقدار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جو قوم کی شناخت کا تعین کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner