حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2024ء) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی، سابقہ وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور قیادت نے جو جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ ایسا اظہار انہوں نے سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
(جاری ہے)
شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نظریاتی سوچ کا نام ہے پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنان پہلے دن سے ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے منشور اور سوچ کے ساتھ ہیں ہمارے کارکنوں نے ملک وقوم کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ہم کسی بھی صورت میں اس ملک یا قوم کو کسی دہشت گرد تنظیم یا سوچ رکھنے والے چند لوگوں کے حوالے نہیں کرسکتے ہم جمہوری لوگ ہیں کسی بھی پارٹی کو ختم کرنے یا اس پر پاپندی کا سوچ بھی نہیں سکتے مگر کسی کو یہ بھی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ چند سو لوگوں کو اسلحہ دیکر اسلام آباد کو فتح کرنے کے لئے آجائیں ۔
متعلقہ عنوان :