اسرائیل: گولان پہاڑیوں پر راکٹ حملہ، 12 افراد ہلاک

بیروت، 29/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان پہاڑیوں پر واقع قصبے مجدل شمس پر راکٹ حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل کے شمال میں واقع گولان پہاڑیوں میں زیادہ تر'دروز' آباد ہیں۔ راکٹ ایک فٹبال گراونڈ پر گرا ہے اور حملے میں 12 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں۔

اسرائیل ہنگامی امدادی سروس 'ریڈ دوادی اسٹار' کے مطابق حملے میں 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 17 کی حالت نازک ہے۔

اسرائیل فوجی ترجمان دفتر  کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال کیا گیا میزائل ایران ساختہ ہے اور صرف حزب اللہ کی انونٹری میں پایا جاتا ہے۔

ترجمان آویخائی ایڈرائے نے حزب اللہ کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور دعوی کیا ہے کہ " لبنان میں اس نوعیت کے میزائل اور کسی تنظیم کے پاس نہیں ہیں۔ مجدل شمس پر راکٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ حزب اللہ کا فیلڈ کمانڈر علی محمد یحییٰ ہے۔ یہ شخص شیبا میں واقع حزب اللہ کے فائرنگ پیڈ کا کمانڈر ہے۔

نیتان یاہو امریکہ کے دورے سے قبل از وقت واپس لوٹ  آئے اور  حملے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "اسرائیل اس مہلک حملے کو نوٹ نہیں کرے گا بلکہ حزب اللہ کو اس کا بھاری ترین بدل چُکانا پڑے گا"۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ یسرائل کاٹز نے بھی حزب اللہ کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ ہم ایک بڑی جنگ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

تاہم حزب اللہ نے ان دعووں کی تردید کی اور کہا ہے کہ " ہمارا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے"۔

دوسری طرف مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں استعمال کیا گیا راکٹ اسرائیلی راکٹ ہے۔

دروز  تحریک کے سربراہ غالب سیف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ راکٹ کا تعلق  اسرائیل کے فضائی دفاعی سسٹم  سے ہے۔

لبنان حکومت نے واقعے کی مذّمت کی اور جھڑپیں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ لبنان حکومت نے فضائی حدود بند کئے جانے کے دعووں کی بھی تردید کی ہے۔

دوسری طرف اسرائیل نے رات بھر لبنان کے جنوب  میں مختلف مقامات پر بھاری فضائی حملے کئے ہیں۔

اس پر پڑھیں ساحل آن لائن Header Banner