اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2028 سے ملک سے سود کا نظام ختم ہوجانا چاہیے۔لودھراں میں باب العلوم کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر آج تک قانون سازی نہیں ہوسکی۔
فضل الرحمان نے کہا کہ وفاقی شریعت عدالت نے سود کے نظام کے خاتمے کا فیصلہ دیا تھا۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ سرکار نے جو ترمیمی بل پیش کیا اس کی 56 شقیں تھی ہم نے 34 کٹوا دیں، مجھے بہت کہا گیا کہ جس پوزیشن میں ہے پاس کریں۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد آپ نے وہی کام شروع کیے جس سے ہم آپ کو روک رہے تھے۔