عطا تارڑ کا مراد سعید سے متعلق بڑا دعویٰ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں روپوش ہیں، وہیں بیٹھ کر اُس نے لاشیں گرانے کا منصوبہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید کی گرفتاری کےلیے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پر چھاپا مارنا اچھا نہیں لگتا، سابق وفاقی وزیر تربیت یافتہ جتھے کے ساتھ اسلام آباد کے احتجاج میں موجود تھا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ریاست کبھی گھٹنے نہیں ٹیکتی، ریاست کا کام ہی عمل داری نافذ کرنا ہوتا ہے، سیاسی ناکامی اور فرار پر پردا ڈالنے کےلیے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل میڈیا پر جتنے بھی آرٹیکل لکھوالیں، اُس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اموات کا پروپیگنڈا ان کے اپنے گلے پڑے گا، اسلام آباد میں خون کا ایک قطرہ نہیں گرا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سیاسی ناکامی اور فرار پر پردہ ڈالنے کےلیے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، پیشگی انٹیلی جنس رپورٹس تھیں کہ ’فائنل کال‘ آڑ میں حملہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر ہونے والا احتجاج غیر قانونی تھا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج میں 37 غیرملکی، جرائم پیشہ اور ریکارڈ یافتہ لوگ شامل تھے۔

عطا تارڑ نے استفسار کیا کہ رینجرز پر گاڑی چڑھائی گئی، کیا وہ اہلکار پاکستانی شہری نہیں تھے؟ اندھا دھند فائرنگ مظاہرین کی جانب سے کی گئی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں کسی شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی، گرفتار افراد کہہ رہے ہیں پیسے دے کر لائے۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں پاکستان Header Banner