کوئٹہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس

منگل 30 جولائی 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)محمد انور کاکڑکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ منعقد ہوا جس میں شہر میں روٹی کی نئی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف، سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ، سپیشل مجسٹریٹ عبدالحمید، مجسٹریٹ خادم حسین، مجسٹریٹ مطیع اللہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ سمال انڈسٹری محکمہ لائیوں سٹاک انجمن تاجران کے نمائندے تندور ایسوسی ایشن کے نمائندوں چیمبر آف کامرس اور سول سوسائٹی کنزیومر سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں روٹی کی نئی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ آٹے کی نئی قیمتوں اور روٹی کے وزن اور قیمت کے حوالے سے مکمل جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ کمیٹی تجزیہ مکمل کرنے کے بعد روٹی کی نئی قیمت اور وزن کا فیصلہ کریگی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تندور والے تحریری معاہدہ کرینگے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کچھ تحریری فیصلے کریگی جس میں تندور ایسوسی ایشن اور تندور والے اس معاہدے کے پابند رہیں گے۔ تندوروں میں ڈیجیٹل ترازو ہوگا وزن میں کمی نہیں ہوگی۔دو قسم کی روٹی نہیں بلکہ ایک ہی روٹی ہوگی سنگل اور ڈبل کے بجائے ایک روٹی کی قیمت اور وزن مقرر کیا جائے گا جس کے نافذ کے بعد خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner