لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی جانب سے پنجاب کے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی۔ وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔ ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری سے بالخصوص خواتین اساتذہ کی بڑی مشکل آسان ہوگی۔ ای ٹرانسفر پالیسی میں ہارڈ شپ، جنرل ٹرانسفر سمیت دیگر اہم پہلو مدنظر رکھے گئے ہیں جبکہ ویڈ لاک، بیوہ، طلاق یافتہ، سپیشل اور دیگر اہم کیسز کو بھی ای ٹرانسفر پالیسی میں ایڈریس کیا گیا ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ نئی ای-ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے منصفانہ اور شفاف طریقے سے تبادلے یقینی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی ہے کہ ای ٹرانسفر پالیسی میں یکساں اور میرٹ پر مبنی جامع پالیسی تشکیل دی جائے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے پنجاب کی تاریخ کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور کابینہ اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔