محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت ملنے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت ملنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی کی بطور ایشن کرکٹ کونسل کے سربراہ کی حثیت سے ملازمت جنوری 2025 سے شروع ہوگی جو 2 سالوں پر محیط ہوگی۔اے سی سی کے صدر کا تقرر رکن ممالک کے درمیان روٹیشن پالیسی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔فی الحال، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ہیں، جنہیں رواں برس جنوری میں اپنی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی چیئرمین کے طور پر اپنے کردار کے علاوہ وزیرداخلہ کا عہدہ بھی سنبھال رہے ہیں جبکہ بطور اے سی سی صدر وہ تین عہدوں پر تعینات ہوجائیں گے۔محسن نقوی کی صدرات کے حوالے سے باضابطہ اعلان اکتوبر-نومبر کو ہونے والی ایشین کرکٹ کونسل کی اہم میٹنگ میں کیے جانے کا امکان ہے

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner