اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2024ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے زیر اہتمام تین روزہ ریفری کورس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا۔
(جاری ہے)
کورس میں 24ریفریز نے حصہ لیا اور پی ایف ایف ریفری منیجر خرم شہزاد اور فزیکل انسٹرکٹر یاسر رحمان نے شرکاہ کو ٹریننگ دی، تین روزہ کورس کا بنیادی مقصد ریفریز کی فزیکل، ٹیکنیکل اور ٹیکٹیکل صلاحیتوں کو مزید بہتر کرنا تھا۔ پی ایف ایف کے ترجمان نے پاکستان میں ریفرننگ کے معیار کو آگے بڑھانے کے لیے فیڈریشن کی لگن پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پی ایف ایف مختلف ترقیاتی کورسز کے ذریعے ریفرینگ کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے پاس آنے والے مہینوں کے لیے اضافی کورسز کا منصوبہ ہے، جس میں ریفرینگ کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔