ساف جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ  11 ستمبر سے کھیلی جائیگی

 اسلام آباد (این این آئی) ساف جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ رواں سال 11 ستمبر سے چنائی، بھارت کھیلی جائے گی۔  اس حوالے سے ساؤتھ ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں سات ممالک کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت میزبان بھارت، مالدیپ، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

 چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے پندرہ، پندرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner