کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر8 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 66 پیسے کا ہوگیا۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک ڈالر 14 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا،گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 8پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید278.50روپے اور قیمت فروخت280.50روپے رہی۔ دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 1.30 روپے کی کمی کے بعد 357 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 356.48 روپے کا ہو گیا، اسی طرح یورو کی قیمت 40 پیسے کی کمی کے بعد 301.43 روپے سے کم ہو کر 301.03 روپے پر آگئی ہے،اوپن مارکیٹ میں چینی یوآن 11 پیسے کی کمی سے 38.59 روپے سے گھٹ کر 38.48 روپے پر بند ہوااسی طرح جاپانی ین معمولی اضافے کے ساتھ 1.8516 روپے سے بڑھ کر 1.8594 روپے پر بند ہوا۔