کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا،ہنڈرڈانڈیکس 485 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 225 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دن بھر مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،235 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 142 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 43 کروڑ 43 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 36 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78ہزار434 جبکہ کم ترین سطح 77ہزار926 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔