ماہ جولائی 2024 بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 یوم کی توسیع،صارفین کسی اضافی جرمانے کے بجلی بلز جمع کروا سکتے ہیں، آئیسکو

جمعہ 2 اگست 2024 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2024ء) وزیراعظم پاکستان اور وزرات توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آئیسکو کے وہ صارفین جن کے جولائی 2024 کے بلوں کی مقررہ تاریخ ماہ اگست 2024 کے مہینے میں تھی ان کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی ہے اور اس سہولت کے بعد صارفین اپنا بجلی کا بل کسی اضافی سر چارج کے توسیع کی گئی مقررہ تاریخ تک جمع کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان آئیسکو کے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وہ صارفین جنہوں نے ماہ جولائی 2024 کے بجلی کے بل لیٹ پیمنٹ چارجز کے ساتھ جمع کروائے ہیں ان کا LPS ماہ اگست 2024 کے بلنگ میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا اور اس سلسلے میں آئیسکو کمرشل ڈاریکٹرٹ نے فیلڈ فارمیشنز بنکوں اور پوسٹ آفیسز کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مزید معلومات کے لئے صارفین متعلقہ ایس ڈی او دفاتر ریونیو دفاتر یا قریبی کسٹمر سروسز سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner