پہلے نظریہ ضرورت سنا تھا اب نظریہ سہولت سن رہا ہوں، میاں جاوید لطیف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پہلےنظریۂ ضرورت سنا تھا اب نظریۂ سہولت سن رہا ہوں،اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے آفر کرنا اور اسےمنظور کرنا دونوں ہی عمل غلط ہیں۔

"ایکسپریس نیوز" کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلط ہے کہ اپنے لیے اصول کچھ ہوتے ہیں دوسروں کے لیے کچھ اور۔  کیا یہ تضاد نہیں کہ ایک جانب آئین کی بات کریں اور پھر مداخلت کی بات کریں، یہ کیا طریقہ ہے کہ اپنی سہولت کاری کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں،  آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی بھی کام ہمارے اور ریاست کے لیے درست  نہیں۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مناسب نہیں کہ 9 مئی کرنے والوں کے ساتھ بیٹھا جائے۔

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner