بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا، محکمہ صحت کے مطابق جھل مگسی میں 3 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق جھل مگسی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد بلوچستان میں پولیو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

روااں سال بلوچستان میں پولیو کے سب سے زیادہ 3 کیسز قلعہ عبداللّٰہ سے رپورٹ ہوئے جبکہ چمن، ژوب، ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - تعلیم اور صحت Header Banner