ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2024ء) کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے 4 اگست یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے یادگار شہداء پولیس ایبٹ آباد پر حاضری دی، اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، ایس پی انویسٹی گیشن طاہر اقبال، ایس پی حویلیاں محمد اشتیاق، ایس پی ہیڈکواٹر محمد سعید و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ترجمان ہزارہ پولیس کے مطابق کمشنر و ڈی آئی جی ہزارہ ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس پی حویلیاں نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور شہداء کے ایصال ثواب اور درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے سیکنڑوں افسران و جوانوں نے دہشتگردی اور جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنی قیمتی جانوں اور اپنی فیملی کی پرواہ کئے بغیر جرت و بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس اپنے شہداء کے خاندان کی کفالت کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس عزم کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوم شہداء کے موقع پر ہم دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں ان کے خاتمہ تک خیبرپختونخوا پولیس اپنی کوششوں کو جاری رکھے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔متعلقہ عنوان :