چیف انجینئربشیراحمد ترین کاسبی میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلےاوراس سے منسلک نقصانات اوردیگر فوری ضروری اقدامات کے لیے مختلف مقامات کا دورہ

پیر 5 اگست 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2024ء) صوبائی سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد کی ہدایات کی روشنی میں چیف انجینئر بشیر احمد ترین نے ایکسیئن سبی اور ٹیم کے ہمراہ سبی ڈویژن میں حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے اور اس سے منسلک نقصانات اور دیگر فوری ضروری اقدامات کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کیا جن میں دریائے ناڈی کے سنگم پر واقع ہیڈ ورک، سبی ٹاؤن کے لیے بنائے گئے پروٹیکشن بند، سیلاب کے پانی کی گزر گاہ گاؤں غلام بولک بکرا،گاؤں تلی، گاؤں سلطان کوٹ، گاؤں چاچڑ، گاؤں چانڈیہ، گاؤں رضا ماچھی، کوٹ ہوراں، کوٹ صالح محمد مارٹی، گاؤں مل گشکور، گاؤں مل ہارہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپنی رپورٹ میں ٹیم کے اقدامات کے حوالے سے بتایا کہ سبی اور گرد و نواح میں موسم صاف جب کہ سائٹس پر صورتحال فی الحال کنٹرول میں ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ناری ہیڈ ورک میں مستحکم اور آپریشنل ضروری اقدامات کے لیے ضروری ہے کہ باقاعدہ اور مسلسل نگرانی کی ضرورت پر زور دیا جبکہ سبی ٹاؤن پروٹیکشن بند میں وقتا فوقتا معائنہ اور دیکھ بھال کی تاکید کی جبکہ درج بالا گاؤں اور منسلک دیہات میں بسنے والے لوگوں کو دریا کے کناروں پر رہائش اختیار کرنے یا دیگر نشیبی علاقوں کو خالی کرنے اور محفوظ مقام پر جانے جبکہ سیلاب سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کی استدعا کی جبکہ چند علاقوں کے بندات اور پشتوں کو مزید مرمت اور مضبوط بنانے کی سفارش کی اور درکار فنڈز کی فراہمی کی بھی سفارش کی۔ جبکہ سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کی مسلسل حفاظت اور فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ نگرانی اور دیکھ بھال کی تاکید کی علاؤہ ازیں مستقبل اور دیگر پانی سے منسلک قدرتی آفات سے منسلک مسائل کو روکنے کے لیے مقامی کمیونٹیز کے ساتھ ہم آہنگی اور مسلسل چوکسی کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کی تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور ضلعی سطح پر مون سون بارشوں میں محکمہ آبپاشی کے نظام میں ڈیمز، ابی گزرگاہوں کی مجموعی صورتحال کو کنڑول کرنے کے لیے محکمہ خضا کے سینیئر افسران پر مشتمل ٹیم نگرانی اور عملی اقدامات کے لیے موجود ہیں، تاکہ مون سون کی بارشوں میں نقصانات کو ہر سطح پر روکا جائے اور لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ ان اقدامات کی وجہ سے صوبہ کے عوام نے صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق علی عمرانی، اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner