۱غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مسلم ہینڈز کے اقدامات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، گورنر بلوچستان

پیر 5 اگست 2024 22:50

؁کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2024ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ غیرسرکاری تنظیمیں (این جی اوز)قدرتی آفات کے دوران تعاون اور مدد فراہم کرنے اور عوامی سطح پر سماجی بہبود کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ بات قابل ستائش ہے کہ جب اور جدھر بھی قدرتی آفات اور بڑے حادثات ہوتے ہیں تو مسلم ہینڈز جیسی فلاحی تنظیم فوری طور پر ہنگامی امداد فراہم کرنے بشمول خوراک، شیلٹرز، طبی سہولیات اور صاف پانی کیلئے حاضر ہو جاتی ہی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ورلڈ وائڈ مسلم ہینڈز سید لخت حسنین کی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنربلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مسلم ہینڈز کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی خدمت خلق کے اس سلسلے کو جاری و ساری رکھیں گی. گورنر بلوچستان نے کہا کہ غیرسرکاری تنظیموں کی یہ اقدامات قابل ستائش ہیں کہ وہ مقامی کمیونٹی، حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل جل کر کام کرتی ہیں تاکہ وسائل کو متحرک کیا جاسکے اور مثر جوابی حکمت عملیوں کو نافذ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈز کے خدمتگاران قدرتی آفات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ وہ طویل المدتی سماجی بہبود کے اقدامات پر بھی توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner