ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

ٹرینیڈاڈ(این این آئی)ویسٹ انڈیزاور جنوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 سے 11اگست تک کوئینز پارک اوول، پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ الیون اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا گیا چار روزہ وارم اپ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ا دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ اور    3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 7 اگست کو پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا،یہ کوئینز پارک اوول، پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا، دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 15اگست سے 19 اگست تک کو پروویڈنس سٹیڈیم گیانا میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے ٹرینیڈاڈپہنچے گی جس کا پہلا میچ 23 اگست کو برائن لار سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا 24 اگست کو اور تیسرا و آخری میچ 27 اگست کو کھیلاجائے گا۔دونوں ٹیموں کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز برائن لاراسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner