ایف بی آر نے لیڈ بیٹری بنانے والی کمپنیوں کو سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر 80فیصد کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لیڈ بیٹری بنانے والی کمپنیوں کو سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر 80فیصد کرنے کی ہدایت کر دی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق قبل ازیں لیڈ بیٹریوں پر ٹیکس کی شرح 75فیصد تھی۔ 
ایف بی آر کی طرف سے کمپنیوں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے جعلی انوائسز کے مسئلے کے تدارک کے لیے فنانس ایکٹ 2024ءکے ذریعے کچھ اہم ترامیم لاگو کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے سیمنٹ مینوفیکچررز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ جپسم فراہم کرنے والوں سے 80فیصد سیلز ٹیکس لیں۔ 

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner