لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2024ء) ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم کے احکامات پر پولیس نے جرائم پیشہ و روپوش ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین کیسز میں روپوش و مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی ذوالفقار علی اوڈھانو اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ قمبر سٹی کے دھمکی آمیز کیس میں مطلوب دو ملزمان عزیر احمد جاگیرانی اور محمد اسماعیل جاگیرانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
دوسری کارروائی میں بھی ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی میں چوری جیسے سنگین کیس میں مطلوب ایکٹو کرمنل روشن علی جونیجو کو گرفتار کرلیا ہے۔تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ انسپکٹر عمران علی بھٹی بمع اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر نزد مبارک کانٹا سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ کے قتل جیسے سنگین کیس میں روپوش ملزم رشید احمد عرف احمد علی بھٹی کو گرفتار کر لیا ہے۔جب کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :