اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں جلسے کریں لیکن کوئی لڑائی نہ کی جائے، جلسوں اور ریلیوں کی اجازت لی جائے، کوئی غیر قانونی کام نہ کیا جائے۔
24 نیوز کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات میں کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ ہمیں واپس دیا جائے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قید میں رہنے سے کوئی پریشانی نہیں، مختلف موضوعات پر کتابیں پڑھ رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ علی امین کو بھی کتابیں بھیجنے کا کہا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک بھر میں کامیاب جلسے کریں گے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گڈ گورننس، بدعنوانی سے متعلق شکایات پربانی پی ٹی آئی کو خود کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔