آئی پی پیز کے مالک حکمرانوں کے رشتہ دار ہیں، علی محمد خان

راولپنڈی (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ذریعے ملک تباہ کردیاگیا، آپ کی اپنی حکومت میں آپ کے رشتہ دار ان کے مالک ہیں ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جس کی تنخواہ 40 ہزار ہے اگر اس کا بل 40 ہزار آ جائے تو وہ کیا کرے گا ؟ملک کو اس حال تک پہنچا دیا گیا کہ لوگ بچوں کے سکول کی فیسیں تک ادا نہیں کر پا رہے ،قوم کے خون سے یہ پیسہ نچوڑا جا رہا ہے ،8فروری کو قوم نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنایا آپ کیا کر رہے ہیں ؟۔علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ خاندان 40 سال سے حکومت میں ہے ،پیپلز پارٹی کی خاتون وزیر بتائیں گی کہ کیا سندھ میں مہنگائی بے روزگاری ختم ہوگئی،ہسپتال آئیڈیل ہو گئے،کیا سندھ کا ہر بچہ اسی طرح محفوظ ہے جس طرح بلاول محفوظ ہے ،اگر اپ کو 8فروری کو بیلٹ پیپر پر یقین نہیں ہے تو 5فروری کو صوابی میں آپ نے دیکھ لیا  کہ پی ٹی آئی عوام کے اندر کھڑی ہے،اب اگست میں اسلام آباد میں جلسہ کریں گے جس کے بعد لاہور میں بھی جلسہ کریں گے ،مسائل کے حل کیلئے ہمیں بیٹھنا پڑے گا اور ایک دوسرے کو پاکستانی ماننا پڑے گا۔ 

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner