ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ سٹار سنجے دت کے فلم ’’سن آف سردار 2‘‘ سے ڈراپ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کو برطانیہ کا ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے،سنجے د ت کا ویزا 1993 میں ان کی گرفتاری کی وجہ سے مسترد ہوا ہے، واضح رہے کہ 2012 کی فلم "سن آف سردار "کی سیکوئل" سن آف سردار 2 "کی شوٹنگ برطانیہ میں ہوگی۔12 برس بعد بننے والی اس سیکوئل میں اجے دیوگن اور سنجے دت کو لڑتے ہوئے دکھایا جانا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق ویزا درخواست مسترد ہونے کے بعد اب سنجے دت کی جگہ فلم میں روی کشن کو لیا گیا ہے۔اگر سنجے دت کو ویزا مل جاتا تو یہ ان کا برطانیہ کا پہلا ٹرپ ہوتا۔ فلم میں سنجے کے علاوہ اجے دیو گن اور مرونل ٹھاکر بھی شامل ہیں لیکن اب سنجے کی جگہ روی کشن آگئے ہیں۔