اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2024ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی سے ملاقات کی۔
(جاری ہے)
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا باعث بننےوالے گھنائونے حملے پر پاکستان کی گہری تشویش اور غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان ماورائے عدالت اور ماورائے علاقائی قتل سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان ایران میں نئی سیاسی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ پاک ایران دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :