پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2024ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) پشاور کی رپورٹر صائمہ حیات کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ مرحومہ صائمہ حیات کی وفات پر ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کےلئے دعا گو ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ صائمہ حیات کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ مرحومہ صائمہ حیات کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :