اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلا دیش کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر حکومت پاکستان کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اورعوام بنگلا دیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے بنگلا دیش میں حالات پ±رامن ہوں گے اور تیزی سے معمول پر آئیں گے،یقین ہے بنگلا دیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔دوسری جانب بنگلادیش میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے اور تعلیمی ادارے اور گارمنٹس فیکٹریاں دوبارہ کھل گئی ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔